ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / لوک سبھا انتخابات: دوسرے مرحلے میں 61.12 فیصد پولنگ، تشدد کے باوجود بنگال میں سب سے زیادہ 75.27فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات: دوسرے مرحلے میں 61.12 فیصد پولنگ، تشدد کے باوجود بنگال میں سب سے زیادہ 75.27فیصد ووٹنگ

Thu, 18 Apr 2019 23:08:02  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:18 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) دوسرے مرحلے میں 97 سیٹوں پر پولنگ ہونی تھی، لیکن تمل ناڈو کی ویلور سیٹ پر ووٹروں میں پیسہ بانٹے جانے کے شک کی وجہ سے الیکشن منسوخ کر دیا گیا۔وہیں تریپورہ وسطی لوک سبھا سیٹ پرلاء اینڈآرڈر ٹھیک نہیں ہونے کی وجہ سے 23 اپریل کوووٹ ڈالے جائیں گے۔اس طرح 95لوک سبھاسیٹوں پرآج ووٹنگ ہوئی ہے اور61.12فی صدپولنگ درج کی گئی ہے۔دوسرے مرحلے میں 15.79 کروڑ ووٹروں نے ووٹ ڈالے۔اس مرحلے میں 1629 امیدوار انتخابات میں اترے تھے،1.81 لاکھ پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے،5 ریاستوں کی 68 سیٹیں ایسی تھیں، جہاں این ڈی اے۔یو پی اے میں براہ راست مقابلہ ہے۔3 ریاستوں کی 9 سیٹوں پر اتحاد نہیں، بلکہ بی جے پی کانگریس کے درمیان سیدھا مقابلہ تھا۔لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بنگال میں کئی مقامات پر تشدد ہوئے۔یہاں دیناج پورمیں واقع چوپڑا میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کارکنوں کی مقابلہ میں وی ایم ٹوٹ گئی۔وہیں اسلام پور میں سی پی ایم لیڈر اور امیدوار محمد سلیم کی گاڑی پر حملہ ہوا۔سی پی ایم نے ترنمول کانگریس پر حملے کا الزام لگایا۔پولیس نے لوگوں پر آنسو گیس کے گولے چھوڑے اور لاٹھی چارج کیا،لوگوں کا الزام تھا کہ انہیں نامعلوم افراد نے ووٹ ڈالنے سے روکا تھا۔مظاہرین نے احتجاج کے سبب موٹروے بلاک کر دیا تھا۔بی جے پی جنرل سکریٹری اور رائے گنج (بنگال) سے امیدوار دیبشری چودھری نے ترنمول کانگریس کے کارکنوں پر بوتھ قبضہ کا الزام لگایا۔بہار بھی تشدد سے اچھوتا نہیں رہا،بانکا میں کچھ ووٹروں نے دوبارہ ووٹنگ کی مانگ کی،ان کو روکنے کی کوشش میں دونوں سکیورٹی کو ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کرنا پڑا،اس میں چھ دیہی زخمی ہوئے۔دوسری طرف مہاراشٹر کے عثمان آباد میں ووٹنگ کے دوران ووٹنگ کے عمل کو فیس بک پر لائیو کرنے کے الزام میں چار لوگوں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ان میں سے ایک این سی پی طالب علم تنظیم کے عہدیدار پرنب پاٹل ہیں۔لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت 11 ریاستوں اور ایک مرکز علاقہ پنڈڈچیری کی کل 95 سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے،5 بجے تک اوسط 61.12فیصد ووٹنگ ہوئی، بنگال میں کئی مقامات پر تشدد کے واقعات کے بادوجود سب سے زیادہ 75.27فیصدووٹنگ ہوئی۔ریاست کے چوپڑا میں ترنمول اور بی جے پی کارکنوں کی مقابلہ ہوا۔اس دوران ایک پولنگ بوتھ پر وی ایم ٹوٹ گیا۔ادھر اڑیسہ کے گنجام میں ووٹ دینے کے لئے قطار میں لگے 95 سالہ بزرگ کی موت ہو گئی۔


Share: